ھسپتالوں میں داخلے کے لیے ویکسین کی شرط مریضوں پر لاگو ہوگی؟
اداروں میں داخلے کے کیے اتوار یکم اگست سے ویکسین کی شرط لاگو ہوگی(فائل فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ویکسین کی شرط ملازمین، ملاقاتیوں اور مریضوں کے ہمراہیوں پر لاگو ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ مریض اور ڈاکٹروں سے اپائنمنٹ پر ہسپتال جانے والوں کے لیے ویکسین کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ تمام ملازمین، ملاقاتی اور مریضوں کے ہمراہ جانے والوں کو وزارت صحت کی کسی بھی عمارت میں توکلنا ایپ دکھائے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عہدیداروں نے وضاحت کی کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں یا ایک خوراک یا کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کو وزارت صحت کی عمارتوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری امور نے بیان میں کہا تھا کہ مملکت کے سرکاری و نجی اداروں میں ویکسین لگوانے والے ہی داخل ہوسکیں گے۔
وزارت نے بیان میں کہا تھا کہ اتوار یکم اگست 2021 سے ویکسین کی شرط لاگو ہوگی۔