Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں ضروری: وزارت صحت

کورونا کی نئی شکلوں میں ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نئے کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی شکلوں اور انسانوں کی صحت پر ان کے اثرات سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ’ اب تک کورونا وائرس کی جو نئی شکلیں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ ان میں سے ’الفا‘، ’بیتا‘ ، جاما‘ اور ’ڈیلٹا‘ تشویشناک ہیں تاہم ان چاروں میں ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ہے‘۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نےکہا کہ ’کئی طبی جائزوں اور میڈیکل ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کے لیے کسی بھی ویکسین کی ایک خوراک ناکافی ہوگی‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’ ڈیلٹا وائرس سے بچاؤ اور مدافعت حاصل کرنے کے لیے ویکسین کی دو خوراکیں لینا ضروری ہیں‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں اتوار 25 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ 
 ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 194 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 164 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

شیئر: