Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار اداروں کی نگرانی کے لیے تفتیشی کمیٹیاں تشکیل

’سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ رینٹ اے کار کے شعبے کا معیار بلند کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ٹرانسپورٹ نے رینٹ اے کار کمپنیوں میں ضوابط کی پابندی کی نگرانی کے لیے تفتیشی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق ملک بھر میں رینٹ اے کار اداروں کی نگرانی کے لیے تشکیل دی جانے والی تفتیشی کمیٹیوں میں وزارت داخلہ، محکمہ ٹریفک، وزارت ہیومن ریسورسز اور وزارت بلدیات و دیہی امور کے نمائندے شامل ہیں۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے تحت ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ انجینئر ماجد الزہرانی نے کہا ہے کہ ’رینٹ اے کار اداروں کا معیار بڑھانے اور تمام ضوابط کی نگرانی کے علاوہ سیاحوں کو پیش کی جانے والی سہولتوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ رینٹ اے کار کے شعبے کا معیار بلند کیا جائے اور اسے وقت کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جائے‘۔
’رینٹ اے کار کے شعبے میں سعودی شہریوں کے لیے ہزاروں اسامیاں ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے‘۔
’وزارت ٹرانسپورٹ نے اس شعبے کو منظم کرنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت کرایہ پر دینے والے اور کرایہ پر لینے والوں کو حقوق کا تحفظ ہوتا ہے‘۔

شیئر: