Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور عسیر ریجن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جازان میں 59 کلو گرام جبکہ عسیر میں 119 کلو گرام حشیش ضبط کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی سیکیورٹی فورس نے منگل کو  جازان میں 59 کلو گرام حشیش جبکہ عسیر ریجن میں 119 کلو گرام حشیش ضبط کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کے انچارج کرنل احمد الطویان نے بتایا کہ ضبط شدہ حشیش محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جازان سمیت سعودی عرب کے سرحدی خصوصا پہاڑی علاقوں میں نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی  کوششیں آئے دن ناکام بنائی جاتی رہتی ہیں۔
سیکیورٹی فورس کے دستے  24 گھنٹے کی بنیاد پر مخدوش مقامات پر سمگلروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔
کرنل احمد الطویان  نے بتایا کہ عسیر ریجن میں سمگلروں کو گرفتار کرکے ضبط شدہ حشیش کے ساتھ متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: