گیسٹ ہاوس کو منشیات کا ٹھکانہ بنانے والے تین شہری گرفتار
جمعہ 16 جولائی 2021 21:40
ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا( فوٹو سبق)
محکمہ انسداد منشیات جدہ نے ایک استراحہ (گیسٹ ہاؤس) کو نشہ آور اشیا کے کاروبار کے لیے ٹھکانے کے طور پر استعمال کرنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار چوبیس کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے استراحہ پر کارروائی کی کی وڈیو بھی بنائی ہے جس میں ملزمان کی سرگرمیاں اور گرفتاری کا منظر دیکھیا جا سکتا ہے۔
ایک ملزم کو گیسٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا بعد ازاں دیگر ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے نشہ آور پاؤڈر، نو کلو حشش، مشین گن، نومیگزین اور دو ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورس قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرے گی۔