آئی فون 13 کی چارجنگ سپیڈ کیا ہوگی؟
آئی فون 13 صارفین کو بہت تیز چارجنگ سے حیران کر دے گا (فائل فوٹو: سیدتی ڈاٹ نیٹ)
آئی فون کے حوالے سے ایک انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایپل کے اگلے سال ستمبر میں متوقع نئے آئی فونز بغیر کسی پورٹس کے ڈیزائن ہوں گے اور وہ وائرلیس چارج کیے جا سکیں گے۔
یہاں سوال یہ ہے کہ آئی فون 13 کی چارجنگ کی رفتار کتنی ہوگی؟
آئی فون 13 کی چارجنگ کی رفتار
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق ’آئی فون 13 صارفین کو بہت تیز چارجنگ سے حیران کر دے گا۔‘
چارجنگ 25 واٹ کی شرح سے ہوگی اور توقع ہے کہ نیا چارجنگ ریٹ میگ سیف وائرلیس چارجر کو سپورٹ کرے گا۔
آئی فون 13 میں پانی، دھول اور گندگی سے بچنے کی صلاحیت ہوگی۔ اس کے علاوہ اس کا پتلا ڈیزائن اس کے صارفین کے استعمال کے لیے آسان بنائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایپل اب 18 واٹ کے چارجر تیار نہیں کرتا۔ 25 واٹ کے ایک نئے چارجر کی قیمت فی الحال دستیاب (20 واٹ کے) چارجر سے زیادہ ہے۔
آئی فون 13 کی اضافی خصوصیات
آئی فون 13 کی اضافی خصوصیات میں ایسی ٹیکنالوجی شامل ہے جس سے فون بغیر چارج ہوئے دیر تک چل سکتا ہے، یعنی اس میں انرجی سیونگ ٹیکنالوجی والی سکرین شامل ہے۔
اس سکرین میں ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی کے ساتھ کم درجہ حرارت والا مادہ پولی کرسٹل آکسائیڈ ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل اس ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنے فون کی سکرین کو سپورٹ کرے گا، خاص طور پر آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 منی میں۔
اس کے علاوہ آئی فون 13 پرو میکس کی بیٹری 4352 ایم اے ایچ کی صلاحیت کے ساتھ آئے گی۔
آئی فون 13 پرو میکس میں زیادہ قوت والی بیٹری ہوگی جو کہ آئی فون 12 پرو کی بیٹری کی صلاحیت (2815 ایم اے ایچ)، آئی فون 12 پرو میکس (3687 ایم اے ایچ) سے زیادہ ہوگی۔
آئی فون 12 کی 2227 ایم اے ایچ بیٹری کی صلاحیت کے مقابلے آئی فون 13 منی میں 2406 ایم اے ایچ کی صلاحیت والی بیٹری ہوگی۔
آئی فون 13 کی رینج والے فونز میں ایسی خصوصیات ہیں جو کہ صارفین کو بغیر کسی خلل کے فلمیں دیکھنے اور گیمز کھیلنے میں مدد دیتی ہیں۔