Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا جدید ڈسپلے کے ساتھ آئی فون 13 کی بیٹری آئی فون 12 سے بہتر ہوگی؟

نئے آئی فون کے کیمرے کے لینز کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ (فوٹو: فوربز)
امریکہ کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ستمبر میں اپنے سمارٹ فون کا نیا ورژن آئی فون 13 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سعودی میگزین سیدتی کے مطابق ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ ’آئی فون 13 سائز کے لحاظ سے جدید ترین ورژن آئی فون 12 سے بہت ملتے جلتے ہوں گے تاہم  پیچھے کے کیمرے کا سائز بڑا ہوگا، نئے آئی فون میں ایک بڑا سینسر بھی موجود ہو گا۔
آئی فون 13 فونز کی سکرین ’او ایل ای ڈی‘ نوعیت کی ہوگی۔ کمپنی اس میں پہلی دفعہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ فراہم کرے گا۔
صارفین ’OLED‘ سکرینوں اور اعلٰی ریفریش ریٹ کی بدولت اسے پسند کریں گے۔
ایپل پہلے ہی اپنے نئے فونز میں ایل ٹی پی یا او ایل ای ڈی سکرینیں شامل کرنے کا ارادہ کر رہا ہے، تاکہ بیٹری ٹائمنگ زیادہ سے زیادہ وقت تک برقرار رکھنے کی کوشش کی جا سکے۔
کہا جا رہا ہے کہ نئے آئی فونز کے مختلف رنگ متعارف ہونے کا بھی امکان ہے۔
پہلے سے مارکیٹ میں موجود آئی فونز کے کیمروں کے مقابلوں میں نئے آئی فون کے کیمرے کے لینز کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
فوربز میگزین کے مطابق ایپل آئی فون کی بیٹری کو بھی مزید بہتر بنائے گا۔ اس میں چار ہزار 352 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔
یہ آئی فون 12 پرو میکس کی بیٹری سے 18 فیصد زیادہ ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ نئے آئی فونز کے مختلف رنگ متعارف ہونے کا بھی امکان ہے (فوٹو: فوربز)

آئی فون کے بارے میں معلومات دینے والے جان پروسر کا کہنا ہے کہ ’بیٹری کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے نئے آئی فونز کے آلات سائز میں تھوڑے سے موٹے ہوں گے۔‘
آئی فون 13 میں نیکسٹ جنریشن فائیو جی موڈیمز ہوں گے جو کارکردگی میں گذشتہ آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوں گے۔
اسی طرح نئے موبائلز میں اے 15 چِپ بھی ہوگی، آئی فون 12 میں اے 14 چِپ لگی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 2020 کے آخر میں اپنی فلیگ شپ سیریز آئی فون 12 کا آغاز کیا تھا اور  کمپنی نے دنیا میں اپنے فون کی فروخت میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر: