Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر چار افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ پولیس نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’مشترکہ سکیورٹی آپریشن کے تحت اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔‘
ان کے مطابق ’اس ضمن میں تین مقیم غیرملکی اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ایک تارک وطن گرفتار کیا گیا ہے۔ چاروں کا تعلق سوڈان سے ہے اور وہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔‘ 
مملکت میں مقیم سوڈانی نے ٹرک کے ذریعے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی تھی۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’چاروں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘ 

شیئر: