Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دہشتگردی، انتہا پسندی کے خلاف ’عالمی قائد‘ کا کردار ادا کر رہا ہے: اقوام متحدہ

سعودی مرکز اعتدال نے سماعت سے محروم افراد کے لیے پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کے ڈائریکٹر جہانگیر خان نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے والا سعودی عرب کا عالمی مرکز (اعتدال) انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے ’عالمی قائد‘ کا کردار ادا کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے ایک وفد نے ریاض میں اعتدال کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ ’ہم ’اعتدال‘ کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں، یہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’دہشت گردی کی روک تھام کے ضن میں آپ جو تحقیقی کام کر رہے ہیں ہم اس سے بہت متاثر ہیں۔ اس حوالے سے ہم کو بھی آپ کی پیروی کرنے کی ضرورت ہو گی۔‘
انہوں نے خصوصی طور پر ’اعتدال‘ کے ’گیدر ٹو انیشی ایٹیو پروگرام‘ جو کہ سماعت سے محروم افراد میں انتہا پسندی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے سے متعلق ہے، کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا پروگرام دیکھا نہ سنا جو معذور افراد تک بھی ایسی رسائی رکھتا ہو۔‘
جہانگیر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں آپ کو اس پراجیکٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم اس کے بارے میں مزید بھی جاننا چاہیں گے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں ایسے پروگرام موجود ہیں جو معذور افراد سے متعلق مختلف امور پر کام کرتے ہیں تاہم وہ آپ کے پروگرام کے برعکس زیادہ تر یکطرفہ ہوتے ہیں، ہم کو اس تناظر میں جامعیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔‘

’اعتدال‘ کے سیکریٹری جنرل منصور الشماری نے اقوام متحدہ کے وفد کا استقبال کیا (فوٹو: عرب نیوز)

’اعتدال‘ کے سیکریٹری جنرل منصور الشماری نے اقوام متحدہ کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیے جانے کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں وفد کو مرکز کے کام کرنے کے طریقہ کار اور دیگر امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شیئر: