توکلنا ایپ میں استثنیٰ سٹیٹس کے حامل افراد کون ہیں؟
’استثنی سٹیٹس کے حامل افراد ویکسین لگوانے والوں کی طرح سفر کرسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے استثنیٰ کا سٹیٹس کے حامل شخص کے ساتھ معاملہ ویسا ہی ہوگا جسے ویکسین لگانے والے ساتھ ہوتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ’جن لوگوں کو کورونا ویکسین سے استثنی دیا گیا ہے، توکلنا میں ان کا یہی سٹیٹس دکھایا جائے گا‘۔
’جنہیں استثنی ہے وہ گوگل بلے اور آئی ایس او پر جاکر ایپ اپ ڈیٹ کریں تو ان کو سٹیٹس شو ہوگا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’استثنی سٹیٹس کے حامل افراد ویکسین لگوانے والوں کی طرح سفر کرسکتے ہیں اور سرکاری و نجی اداروں میں جاسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ بعض لوگوں کی جسمانی قابلیت یا مرض کی بنیاد پر وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔