Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں منشیات فروش ایشیائی گروہ گرفتار

’گرفتار شدگان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اور کرسٹل ضبط کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ادارہ انسداد منشیات نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منشیات فروخت کرنے والے چھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک لاکھ 63 ہزار 391 نشہ آور گولیاں اور چار کلو نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط کیا گیا ہے۔
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین وطن ہیں جنہیں ریاض ریجن میں گرفتار کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’یہ لوگ جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک تھے اور ملک کے  امن اور نوجوانوں کو نشانہ بنائے ہوئے تھے۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی گرفتاری خصوصی فورس کے ذریعہ ہوئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔‘

شیئر: