Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گورنر الجوف نے توکلنا ایپ پر کورونا ویکسین کا ریکارڈ دکھایا

گورنر الجوف کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: الرجل)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں گورنر الجوف ایک اہلکار کو توکلنا ایپ پر کورونا ویکسین کا ریکارڈ دکھا رہے ہیں۔
الرجل میگزین کے مطابق گورنر الجوف شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز طبرجل میں سپیشلسٹ کلینکس سینٹر کے افتتاح کے لیے پہنچے تھے۔
وہاں تعینات اہلکار نے ان سے توکلنا ایپ دکھانے کی درخواست کی جس پر گورنر الجوف نے ضابطے کی پابندی کرتے ہوئے فوری طور پر موبائل نکال کر توکلنا ایپ سے ویکسین ریکارڈ دکھایا۔
 موقع پر موجود لوگوں نے گورنر الجوف کے اس اقدام کو سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی ستائش کی جا رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طبرجل کے کمشنر نادر العتیبی اور محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل فارس الرویلی گورنر الجوف کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
 شہزادہ فیصل بن نواف نے سپیشلسٹ کلینکس سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہاں بچوں، خواتین کے لیے علیحدہ کلینکس اور لیباریٹری ہیں۔
اس موقع پر گورنر الجوف نے کہا کہ کلینک میں علاج کے لیے آنے  والوں کا مکمل خیال رکھا جائے- قیادت چاہتی ہے کہ ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں۔ 

شیئر: