Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات کے استعمال کی ترغیب دینے والا پکڑا گیا

کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کی گئی ( فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو منشیات استعمال کرنے کی ترغیب دینے والے کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کی گئی۔
عسیر ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ زید الدباش نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر نوجوانوں کو منشیات استعمال کرنے کی ترغیب دی۔‘
پولیس کے مطابق ’متعلقہ ادارے نے اس کی شناخت کرلی جس کی بنا پر اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’گرفتار ہونے والا شخص ذہنی مریض ہے، تاہم تفتیش جاری ہے، جلد ہی ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔‘

شیئر: