Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون سے طلبہ پہلے دن سکول نہیں جاسکتے؟

پہلی خوراک لینے کے بعد تین ہفتے کا وقفہ ضروری ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے تنبیہ کی ہے کہ جو طالبات و طلبہ 8 اگست سے قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لیں گے وہ نئے تعلیمی سال کے پہلے دن سکول نہیں جاسکتے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے توجہ دلائی ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک اور دوسری خوراک کے درمیان تین ہفتے کا فاصلہ ضروری ہے-
وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ بارہ سے  18 برس کی عمر کے طلبہ اور طالبات کو سکول میں حاضری کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے- یہ  ان کی صحت و سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے اور سکول آنے والے ان کے ساتھیوں، اساتذہ اور استانیوں نیز سکول انتظامیہ کے بھی وسیع تر مفاد میں ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: