Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی الیکٹرک ایکسٹینشن  تیار کرنے والا کارخانہ سیل، غیر قانونی تارکین گرفتار

ایکسٹینشن، الیکٹرک وائر اور پلگ وغیرہ ضبط کیے گئے ہیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت تجارت نے دمام میں نقلی الیکٹرک ایکسٹینشن  تیار کرنے والے کارخانے کے خلاف کارروائی کی ہے۔ غیر قانونی تارکین جو کارخانہ چلا رہے تھے حراست میں لیا گیا ہے۔
اخبار 24 اور سبق کے مطابق غیرملکی کارکن کارخانے میں غیر معیاری الیکٹرک ایکسٹینشن تیار کررہے تھے۔
 الیکٹرک ایکسٹینشن کو درآمدی سامان کے طور پر سپلائی کیا جا رہا تھا۔ سات ہزار سے زیادہ ایکسٹینشن، الیکٹرک وائر اور پلگ وغیرہ ضبط کیے گئے ہیں۔
وزارت تجارت نے کارروائی کے بعد کارخانے کو سیل کردیا۔ ذمہ داران کو حراست میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: