سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ جب بھی ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ ہوگا اس کا اعلان وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر باقاعدہ کیا جائے گا۔
وزارت نے یہ وضاحتی بیان ان استفسارات کے جواب میں جاری کیا ہے جن میں پوچھا گیا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ نجی اداروں میں کارکنوں کو ہفتے میں دو دن کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔‘
وزارت افرادی قوت نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی تردید کی ہے۔