Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب 

شہزادی ھیفا کے مطابق ’عالمی ورثے کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لیے 10 سالہ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
یونیسکو کے ماتحت عالمی ورثہ کمیٹی کے ممبر ممالک نے سعودی عرب کو 2021 سے 2023  کے لیے عالمی ورثہ کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب شہزادی ھیفا بنت عبدالعزیزآل مقرن نے کہا ہے کہ ’یونیسکو نے مشترکہ انسانی ورثے کے تحفظ کے سلسلے میں نمایاں کردار کے اعتراف میں سعودی عرب کو کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا ہے۔‘
شہزادی ھیفا نے کہا کہ ’سعودی عرب نے عالمی ورثے کے شعبے کے کارکنوں کی استعداد بڑھانے سے متعلق سعودی عرب کے پیش کردہ 10 سالہ منصوبے کی متفقہ منظوری دی ہے۔‘
’منصوبے کی بدولت مختلف علاقوں میں ماہرین تیار ہوں گے اور کئی علاقوں کے ماہرین کو اپنا کردارادا کرنے کا موقع ملے گا۔ زوال سے دوچار ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ کے لیے خصوصی سکیمیں اور انتظامات ہوسکیں گے۔‘
علاوہ ازیں عالمی ورثے کے شعبے میں نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھے گی۔
یونیسکو کے ماتحت عالمی ورثہ کمیٹی 21 نمائندوں پر مشتمل ہے۔ نمائندوں کا انتخاب یونیسکو کی جنرل اسمبلی کرتی ہے۔ 

شیئر: