Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزائر فرسان کو 'یونیسکو' میں شامل کرنے کی کوشش

سعودی عرب کا یہ علاقہ 84 جزائر پر مشتمل ہے۔ (فوٹو العربیہ)
 
سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کی وزارت جزائر فرسان کے خوبصورت ساحلی علاقوں کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کے 'میپ' میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین خوبصورت قدرتی اور ثقافتی و تاریخی مقامات سے مالا مال ہے اور ہم مملکت کے ایسے تمام علاقوں کو یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کریں گے جو اپنے قدرتی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں۔

سعودی عرب خوبصورت قدرتی، ثقافتی و تاریخی مقامات سے مالا مال ہے(فوٹو العربیہ)

خیال رہے کہ جزائر فرسان بحر احمر کے جنوب مشرق میں واقع اور جازان کے ساحل سے 42 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔
ان خوبصورت جزائر کا مجموعی رقبہ 5408 مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے۔

جزائر فرسان کے  پہاڑی سلسلے خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

جزائر فرسان 84 جزائر کا مجموعہ ہے۔ ان میں سب سے بڑے جزیرے کا نام فرسان کبیر اور سب سے چھوٹے کا فرسان صغیر ہے۔
ان جزائر میں بسنے والے لوگوں کا زیادہ تر گذر بسر مچھلی کے شکار پر ہوتا ہے۔

یہاں بسنے والوں کا زیادہ تر گذر بسر مچھلی کے شکار پر ہوتا ہے۔(فوٹو العربیہ)

جزائر فرسان کے ساحلی علاقوں پر پہاڑی سلسلے ان کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔
ان جزائر کے ساحلوں پر موجود سفید چمکدار ریت، انواع اقسام کی آبی حیات اور جزائر کی سطح پر موجود سبزہ اس کی دلکشی اور خوبصورتی میں‌ اور بھی اضافہ کرتا ہے۔
 
 

شیئر: