Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارہ سال سے کم عمر بچے تفریحی سرگرمیوں کے لیے ویکسین کی شرط سے مستثنیٰ

کھلے مقامات پر تفریحی پروگراموں میں شرکت کرسکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی محکمہ تفریحات نے بچوں کو کھلے مقامات پر تفریحی سرگرمیوں سے حصہ لینے کے لیے ویکسین کی شرط سے مستثنیٰ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ 12برس سے کم عمر کے بچے کھلے مقامات پر منعقد کیے جانے والے تفریحی پروگراموں میں شرکت کرسکتے ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ان سے ویکسین کا ثبوت طلب کیا جائے گا اور نہ  یہ پوچھا جائے گا کہ آیا وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوئے ہیں۔‘
محکمہ تفریحات نے بیان میں کہا کہ ’12برس سے کم عمر کے بچے ویکسین لگوانے والے رشتہ داروں اور احباب کے ہمراہ کھلے مقامات پر منعقدہ تفریحی سرگرمیوں میں بلا روک ٹوک آجاسکتے ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ بچے جن لوگوں کے ہمراہ آرہے ہوں گے ان میں دو چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا ایک تو یہ کہ وہ انفلوئنزا میں مبتلا نہ ہوں، ان کا ٹمپریچر زیادہ نہ ہو، کھانسی کے عارضے میں نہ مبتلا ہوں، ان کی ناک نہ بہہ رہی ہو، گلے میں خراش نہ ہو اور توکلنا ایپ میں ان کا ریکارڈ غیرمتاثرہ اور ویکسین یافتہ کا ہو جبکہ بچوں میں بھی یہ علامتیں موجود نہ ہوں۔‘

شیئر: