سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دفتر خارجہ ریاض میں اریٹیریا کے وزیر خارجہ عثمان علی صالح نے ملاقات کی-
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا- دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا-
![](/sites/default/files/pictures/August/21/2021/12_mul_2.jpg)
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے امن و استحکام کی جڑیں مضبوط کرنے، براعظم افریقہ میں تنازعات حل کرانے، ترقی کا عمل آگے بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بین الاقوامی و علاقائی کوششوں کا جائزہ لیا- اس حوالے سے سعودی عرب کا انتھک مشن موضوع بحث بنا-
دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا- اس موقع پر اریٹیریا میں متعین سعودی سفیر صقر القرشی اور وزارت خارجہ میں افریقی عرب ممالک کے امور کے ادارے کے نگران اعلی محمد العلی بھی موجود تھے
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے جمعرات کو فلپائن کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا- انہوں نے فلپائن اور سعودی عرب دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا-