Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات

سٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے لیے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے( ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو پیرس میں فرانس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے لیے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے فرانسیسی سینیٹ کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ’ دونوں ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنر شپ کی مضبوطی کے لیے مواقع تلاش کیے اور اہم پیش رفت، امن اور سلامتی کے حصول اور اسے برقرار رکھنے کےلیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر بھی بات چیت کی ہے‘۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ نے پیرس کے دورہ کے دوران فرانسیسی سینیٹ کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: