جمعہ 13 اگست کو دنیا بھر میں ’لیفٹ ہینڈرز‘ یعنی بائیں ہاتھ کو زیادہ استعمال کرنے والوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
ایسے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جہاں بائیں ہاتھ کو ’پرائمری ہینڈ‘ کے طور پر استعمال کرنے والوں کا تذکرہ کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین نے اسے ذرا منفرد انداز میں منایا ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ویسٹ انڈین سٹار کرکٹر برائن لارا کی بیٹنگ کے کلپ سے شروع کیے گئے تھریڈ میں روب موڈی نامی ٹویپ نے معروف لیٖفٹ ہینڈ کرکٹرز کی بیٹنگ و بولنگ سے متعلق یادیں اکٹھی کی ہیں۔
HAYDEN!pic.twitter.com/SB01JhWIto
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کی پاکستانی ٹیم کے خلاف بیٹنگ کا کلپ شیئر کرتے ہوئے، تھریڈ میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے لیجنڈ کرکٹر سر گیری سوبرز کی بیٹنگ کو بھی دکھایا گیا ہے۔
SOBERS!
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر سعید انور کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ اور سابق سوئنگ ماسٹر کہے جانے والے سابق کپتان وسیم اکرم کی بولنگ بھی دکھائی گئی ہے۔
وسیم اکرم سے متعلق کلپ میں وہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پہلے ایڈم گلکرسٹ اور پھر سابق کپتان رکی پونٹنگ کو صفر پر پویلین بھیجتے ہیں۔
WASIM AKRAM!
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
1980 میں انگلش ٹیم کے کپتان رہنے والے ڈیوڈ گاور اور انہی کے ہم وطن مڈل آرڈر بلے باز گراہم تھارپ کو بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہوئے بھی تھریڈ میں دکھایا گیا ہے۔
David Gower!
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
آسٹریلوی پیسر مچل جانسن اور سابق کپتان ایلن بارڈر کے کلپس بھی ٹوئٹر پر شیئر کردہ تھریڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔
Mitchell Johnson!pic.twitter.com/2ZlqQFFPwl
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
دھیمے لہجے کے کرکٹر اور سابق کیوی کپتان سٹیفن فلیمنگ اور جارح مزاج سری لنکن بیٹسمین سنتھ جے سوریا کی یادگار شاٹس بھی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے مشہور کرکٹرز کی فہرست کا حصہ ہیں۔
Sanath Jayasuriya!pic.twitter.com/gVphSzVYsr
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
انگلینڈ کی جانب سے 76 ٹیسٹ اور 123 ایک روزہ میچ کھیلنے والے مارکس ٹریسکوتھک کی اچھی ٹائمنگ والی کچھ شاٹس کے ساتھ سابق سری لنکن کپان کمار سنگاکارا کی 300 رنز کی انفرادی اننگز کے کچھ شاٹس بھی تھریڈ کا حصہ ہیں۔
Marcus Trescothick!
TIMING!pic.twitter.com/6ZGPxKLwBu
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021
آسٹریلوی کرکٹر مائک ہسی اور جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کے کچھ شاٹس شائقین کرکٹ کو یادیں تازہ کرنے کا موقع دیتے رہے۔
MIKE HUSSEY!pic.twitter.com/np5PKzdxBD
— Rob Moody (@robelinda2) August 13, 2021