پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جب کہ انڈین ٹیم طویل دورانیے کی کرکٹ میں انگلینڈ کے مقابل ہے۔ ایسے میں شائقین کرکٹ جہاں کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں دنیائے کرکٹ کے دو بہترین بلے بازوں بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کو بیک وقت ایکشن میں دیکھ کر اسے مزید انجوائے بھی کر رہے ہیں۔
کرکٹ میچوں کے دوران سوشل میڈیا پر عموما میچ سے متعلق ٹرینڈ میں کھیلنے والی دونوں ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی، ریکارڈز اور ان سے توقعات کا ذکر کیا جاتا ہے، تاہم ایک ہی وقت میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کے میچوں میں بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کے ذکر نے باقی پہلوؤں کو گہنا سا دیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں کا ذکر کرنے والے ان کے کیریئر ریکارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے باہم موازنہ بھی کر رہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کرکٹ کو پسند کرنے والے بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کے ریکارڈز کو کمپیئر کر رہے ہیں، پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں جب بھی گراؤنڈ میں اترتی ہیں، پاکستانی اور انڈین شائقین دونوں کرکٹرز کی کارکردگی سے متعلق یادیں تازہ کرنے کی پسندیدہ مشق بھی شروع کر دیتے ہیں۔
اس مرتبہ بھی ٹائم لائنز پر کچھ ایسا ہی منظر ہے جہاں شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ بلے بازوں کی نئی و پرانی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہیں سراہ رہے ہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جو منتظر ہیں کہ دونوں میں سے کون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
Loving every second of this.Double Vaccinated by heavy cricket dose.#PAKvWI #INDvENG pic.twitter.com/aC4Ah0sSVd
— (@MuddassarKhalid) August 12, 2021
بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا ذکر آئے تو بہت زیادہ ڈسکس ہونے والے پہلوؤں میں ایک ’کور ڈرائیو‘ بھی ہوتا ہے۔ انڈین شائقین وراٹ کوہلی کو جب کہ پاکستانی شائقین کرکٹ بابر اعظم کو سب سے اچھی کور شاٹ کھیلنے والا بتاتے ہیں۔ مختلف ٹویپس کے دوران اس موضوع پر گفتگو اس وقت مزید دلچسپ ہو جاتی ہے جب کوئی ادارہ یا کسی ٹیم کے سوشل اکاؤنٹس کی جانب سے بھی یہی بات کی جائے۔
انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ’کور ڈرائیو‘ کو سوال بنایا اور دونوں کھلاڑیوں کا نام لیے بغیر پوچھا کہ ’دنیا میں کس کی کور ڈرائیو سب سے اچھی ہے؟‘۔
آئی پی ایل فرنچائز کی ٹویٹ پبلک ہوتے ہی شائقین کی اکثریت کسی بھی دوسرے کھلاڑی کا ذکر کیے بغیر بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا سب سے بہتر قرار دلوانے کی جدوجہد میں مصروف دکھائی دی۔
Don’t really want him driving the ball on this pitch personally but look at this Masha’allah #PAKvWI pic.twitter.com/rSFeTNOXhb
— Hass (@GokboruWolf) August 12, 2021