Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ مقام پر باربی کیو کرنے والے دس افراد زیر حراست، جرمانہ عائد

ممنوعہ مقامات پر آگ جلانے پر تین ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ماحولیاتی سلامتی سپیشل فورس نے عسیر کے معروف تفریحی مقام السودۃ کے ممنوعہ مقام پر باربی کیو کرنے والے دس افراد کو حراست میں لیا ہے ان ان میں سے 8 سعودی، ایک شامی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ماحولیاتی سیکیورٹی سپیشل فورس کے ترجمان رائد المالکی نے بتایا کہ ممنوعہ مقامات پر آگ جلانا قابل سزا عمل ہے اس پر تین ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے۔ زیرحراست افراد پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
رائد المالکی نے بیان میں کہا کہ اگر کوئی ماحولیاتی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی دیکھے تو مکہ مکرمہ ریجن اور ریاض ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر رابطہ کرکے اطلاع دی جائے۔

شیئر: