سعودی عرب میں مقامی شہر ی اور مقیم غیر ملکی ویک اینڈ پر پارکوں اور پبلک مقامات کا رخ کرتے ہیں اور وہاں وہ اہل و عیال و دوست احباب کے ساتھ مل کر باربی کیو کا مزہ بھی لیتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے خبردار کیا ہے کہ پارکوں اور پبلک مقامات پر باربی کیو منع ہے۔
اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی تو پہلی مرتبہ پکڑے جانے پر 100 ریال جرمانہ ہوگا ۔ دوبارہ پکڑے جانے پر جرمانہ دگنا ہوگا۔
وزارت بلدیات و دیہی امور کے مطابق پبلک مقامات پرکچھ مقامات باربی کیو کے لیے مخصوص ہیں۔ مقامی شہری اور تارکین وطن انہی مقامات پر اپنا شوق پورا کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں