تفریحی مقامات پر’شیشہ‘ اور ’باربی کیو‘ پرپابندی
خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
الخبر بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر سلطان الزایدی نے کہا ہے کہ عوامی تفریحی مقامات میں شیشہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنےوالے کو ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجائےگا -
مقامی روزنامہ ’الوطن‘ کے مطابق الزایدی نے مزید کہا کہ بلدیاتی کونسل کی جانب سے پارکوں، کورنیش اور سیر گاہوں میں باربی کیوکرنے اور شیشہ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے- پابندی سرکاری املاک کے تحفظ اور صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے- بلدیاتی کونسل کے اہلکاروں کوپابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے تفتیشی نظام کو مستحکم کیا گیاہے۔
الزایدی نے توجہ دلائی کہ پارکوں، پبلک مقامات اور تفریحی گاہوں میں اس حوالے سے رہنما بورڈ بھی لگائے گئے ہیں- جن میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ آنے والے باربی کیو کہاں کرسکتے ہیں اور کہاں نہیں-
الزایدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پابندی کااحترام کریں اور پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف 940 پر رپورٹ کریں-