اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کیامدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے باحہ ریجن کی کمشنری الکری میں ٹریفک حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا کہ آپریشن روم نے بن سعدی سٹیشن کے سامنے ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ چھ ٹیمیں امدادی کارروائی کے لیے الکری بھیجی گئیں۔
حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے الکری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
عماد الزہرانی نے بتایا کہ سات زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا جبکہ تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رخصت کردیا گیا۔