المخواہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی
جمعرات 12 اگست 2021 10:34
’ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو المخواہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
المخواہ میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کل بدھ کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں تھیں‘۔
الباحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان عماد بن منسی الزہرانی نے کہا ہے کہ ’واقعے کی اطلاع ملتے ہیں دو ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں‘۔
’معلوم ہوا کہ دوگاڑیاں سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرائی ہیں جس کے باعث ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں‘۔
’ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو المخواہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کو سرد خانے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
’حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم اندازہ ہے کہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ہوگا‘۔