Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السلیل ہائی وے پر غبار کے باعث حادثہ، دو ہلاک، 20 زخمی

’حادثے کی بنیادی وجہ غبار کا طوفان تھا جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر تھی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر نے کہا ہے کہ السلیل ہائی وے پر غبار کے طوفان کی وجہ سے ٹریفک حادثہ ہوا جس میں متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کے باعث دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ السلیل اور افلاج کے درمیانی علاقے میں پیش آیا ہے۔
سعودی ہلال احمر کے ریاض ریجن کے ترجمان یاسر الجلاجل نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی 10 ایمبولیس فوری طور پر روانہ کی گئیں‘۔
’وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ حادثے کے باعث دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 20 زخمی ہیں جن میں سے 16 افراد کو ہلال احمر کے ذریعہ جبکہ باقی کو دیگرامدادی اداروں کے ذریعہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘۔
’حادثے کے باعث ہلال احمر اورقریبی ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’حادثے کی بنیادی وجہ غبار ہے جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی تھی‘۔
انہوں نے ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’دھند، غبار اور موسمی کی خرابی کے وقت انتہائی احتیاط سے گاڑی چلائیں، حد نگاہ متاثر ہو تو کسی محفوظ جگہ پر گاڑی روک دیں‘۔
 

شیئر: