Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 21 ہزار ٹیسٹ، نئے کیسز کم ہونے لگے

ایک ہزار 206 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہو رہے ہیں۔ سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 206 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 587 ہوگئی ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 21 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 997 ہوگئی‘۔
وزارت نے بتایا کہ’ وبا متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 385 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 78 ہزار341 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 50 ہزار 178 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی ایک ہزار کروڑ 73لاکھ 63 ہزار 341 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: