سعودی عرب میں ریاض پولیس نے غیرملکی ورکرز کو لوٹنے والے تین غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ لوٹ مار کرنے والوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ ریاض کے مختلف محلوں میں وارداتیں کررہے تھے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ تارکین سے نقدی اور ان کی نجی اشیا چھینی گئی ہیں۔ چھینی ہوئی اشیا کی قیمت کا تخمینہ 73 ہزار ریال تک کا ہے‘۔
’تینوں ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔