مکہ میں 20 وارداتوں میں ملوث 8 افراد گرفتار
’گروہ کی چوری شدہ اشیا کی مالیت 5 لاکھ 30 ہزار ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے 20 وارداتوں میں ملوث 8 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان میں 3 سعودی شہری، 4 چاد کے تارکین جبکہ ایک درانداز ہے۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد عمر کی دوسری اور تیسری دہائی میں ہیں‘۔
’گروہ کے افراد گھروں میں نقب لگا کر قیمتی اشیا چوری کرنے کے عادی ہیں۔ چوری شدہ اشیا کی مالیت 5 لاکھ 30 ہزار ریال تک ہے‘۔
’شہر میں متعدد گھروں میں چوری کی اطلاعات ملنے پر تفتیش کے بعد یہ نتیجہ نکلا کہ ان تمام وارداتوں میں ایک ہی طرز اختیار کیا گیا ہے‘۔
’تفتیش کا دائرہ وسیع پر ایک مشتبہ شخص تک رسائی ممکن ہوسکی، بعد ازاں اس کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا‘۔
’مذکورہ افراد نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کیا ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔