Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع کے تاریخی علاقے میں قدیم گھر اور پرانی طرز کی دکانیں

سیاح زندگی کے خوبصورت لمحات گزارنے کے لیے یہاں آتے ہیں- (فوٹو سیدتی)
ینبع کا تاریخی علاقہ مقامی شہریوں اور سیاحت کے لیے آنے والوں کی توجہات کا محور بن گیا - یہاں بحر احمر کے ساحل پر قدیم گھر، پرانے طرز کی دکانیں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں- یہ علاقے کی قدیم تاریخ اور جزیرہ نمائے عرب میں پے درپے آنے  والے تمدنوں کی کہانی بیان کرنے والے آثار قدیمہ کا اٹوٹ نشان ہیں- 
ایس پی اے کے مطابق ینبع کا تاریخی علاقہ سیاحوں کے یہاں بڑی اہمیت رکھتا ہے- وہ مٹی اور پتھر کے بنے پرانے مکانات دیکھ کر خوش ہوتے ہیں- قدیم مکانات کی کھڑکیاں خاص قسم کی لکڑی سے مزین دلکش لگتی ہیں-
یہاں آنے والے سمندری کھانے شوق و ذوق سے استعمال کرتے ہیں- سمندرسے متصل سبزہ زاروں پر سایہ فگن ریستوران میں بیٹھ کر سمندری ڈشوں کا لطف الگ ہی ہوتا ہے- 

یہاں پرانے طرز کی دکانیں اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں- (فوٹو سعودی ٹورازم ٹوئٹر)

یہاں عوامی قہوہ خانے بھی ہیں جہاں بیٹھ کر سیاح اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات گزارتے ہیں اور یادیں بھی تازہ کرتے ہیں- 
تاریخی علاقے کے قریب متعدد ہوٹل اور مہمان خانے بنے ہوئے ہیں- یہاں ہر سال مملکت کے اندر اورباہر سے سیاح زندگی کے خوبصورت لمحات گزارنے کے لیے پہنچتے ہیں- یہاں انہیں صاف ستھری آب و ہوا سمندر کا حسین و جمیل منظر، تاریخ، تمدن، مہم جوئی سب کچھ ملتا ہے- 
سعودی محکمہ سیاحت، سعودی سمر پروگرام کے تحت جن گیارہ سیاحتی مقامات کو خصوصی پیکیج میں شامل کیے ہوئے ہے ان میں ینبع کا تاریخی علاقہ بھی آتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: