’سعودی سمر فیسٹیول‘ کا خوبصورت ساحل اور بحراحمر کا موتی ’ینبع‘
’سعودی سمر فیسٹیول‘ کا خوبصورت ساحل اور بحراحمر کا موتی ’ینبع‘
منگل 10 اگست 2021 5:25
یہاں قہوہ خانے اور ریستوران اچھی خاصی تعداد میں ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
محکمہ سیاحت نے ینبع کو سعودی سمر پروگرام میں کئی وجہ سے شامل کیا ہے- ینبع بحراحمر کا موتی اور سعودی سمر فیسٹیول کا خوبصورت ترین ساحل ہے-
ایس پی اے کے مطابق ینبع، مدینہ منورہ ریجن کی ایک کمشنری ہے- یہ شہر بحر احمر کے ساحل پر بسا ہوا ہے- یہ جدہ کے بعد بحر احمر کا دوسرا بڑا شہر ہے- یہ ایک طرح سے تین شہروں ینبع البحر، ینبع النخل اور ینبع الصناعیہ کا مجموعہ ہے-
موسم گرما میں یہاں سیاحوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے- مملکت کے باہر اور اندر سے یہاں سیاح کثیر تعداد میں آتے ہیں- یہ سالانہ چھٹی گزارنے کے لیے بہترین مانا جاتا ہے- ساحل کی چمکدار ریت، شفاف پانی اور غوطہ خوری کے مراکز سیاحوں کو یہاں آنے پر آمادہ کرتے ہیں-
ینبع تاریخی مقامات سے بھی مالا مال ہے اور یہاں فیملی سیاحت کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے مواقع بھی بے شمار ہیں- عالمی سیر و سیاحت پلیٹ فارم (wego) کے ماتحت ’رحال‘ ایپ پر اسے بحراحمر کا موتی تحریر کیا گیا ہے- سیاحوں سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ یہاں آئیں تو ’مرسی الاحلام‘ سے سیر کی شروعات کریں- یہ یہاں کا خوبصورت ترین سیاحتی مرکز ہے- اس کا محل وقوع منفرد ہے- یہاں غوطہ خوری اور مونگوں کی خوبصورت بستیوں کی سیر کے پروگرام بنائے جاتے ہیں- دنیا بھر کے غوطہ خوروں میں یہ مقام مشہور ہے-
یہاں بہت سارے واٹر گیمز بھی کھیلے جاتے ہیں- آس پاس کے جزیروں کو دریافت کرنے کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں- یہاں کا سمندری ساحل بھی بڑا لطف دیتا ہے- یہاں قہوہ خانے اور ریستوران اچھی خاصی تعداد میں ہیں- ہر ذوق اور ہر معیار کے لوگوں کے حوالے سے ہیں یہا ں بچوں کی سیر کے لیے بہت ساری چیزیں ہیں- یہاں کے ساحل کا فرنٹ بے حد دلکش ہے-
یہاں آنے والے سیاح سی فرنٹ تفریح گاہ کو بہت پسند کرتے ہیں جو انڈسٹری ینبع سٹی میں واقع ہے- فیملی والوں میں یہ بے حد مقبول ہے- مقامی شہری اور مقیم غیرملکی یہاں اپنے اہل و عیال کے ساتھ پورا دن گزارنا پسند کرتے ہیں- یہاں قہوہ خانے اور ریستوران لذت بخش مشروبات اور کھانے پیش کرتے ہیں-
اگر آپ ماضی کی طرف جھانکنے کے شوقین ہوں تو قدیم ینبع میں آپ کے لیے بہت کچھ ہے- یہاں کا البابطین ہاؤس، خطیب ہاؤس، الجبرتی ہاؤس اور سوق اللیل دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں- سیاح یہاں آکر بے حد خوش ہوتے ہیں- یہاں مشہور برطانوی سیاح لورینس العرب کی قائم کی ہوئی حویلی بھی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں