Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں گاڑیاں صاف نہ رکھنے پر تین ہزار درہم جرمانہ

مالکان سے کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پر خراب گاڑیاں لے کر نہ نکلیں( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی بلدیاتی کونسل نے گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ شاہراہوں پر خراب گاڑیاں لے کر نہ نکلیں۔
گاڑیاں صاف نہ رکھنے پر تین ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ جرمانے کا ٹوکن جاری کیے جانے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر جمع کرانے پر50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق بلدیاتی کونسل نے تاکید کی کہ گاڑی کو صاف ستھرا نہ رکھنا، خلاف ورزی ہے۔ گاڑیوں کے ساتھ لاپروائی برتنے پر تادیبی کارروائی ہوگی۔ صفائی نہ ہونے پر گاڑیوں کو روک لیا جائے گا۔  
ابوظبی کی بلدیاتی کونسل نے گاڑیوں کی صفائی کے حوالے سے پانچ روزہ خصوصی آگاہی مہم چلائی ہے۔
معاشرے کے تمام طبقوں کو اس کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مالکان کو بتایا گیا کہ گاڑیوں کی صفائی کا کتنا خیال رکھنا چاہیے۔ 
بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ سڑکوں، چوراہوں اور تمام پبلک مقامات پر کھڑی ایسی گاڑیوں پر انتباہی سٹیکر چسپاں کردیا جاتا ہے۔
اگر تین دن کے اندر گاڑی صاف نہ کی گئی یا اسے وہاں ہٹایا نہ گیا تو ایسی صورت میں مالک پر تین ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ 30 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنا ہوگا ایسا کیا گیا تو 50 فیصد رعایت ہوگی۔

 

شیئر: