سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک خلاف ورزی پر منسوخ جرمانے کی رقم واپس لینے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ جس اکاؤنٹ سے ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے کی رقم ادا کی گئی، اسی اکاؤنٹ میں منسوخ جرمانے کی رقم واپس کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
گاڑی کے ٹرانسفر کے لیے ضوابط کیا ہیں؟Node ID: 503906
-
خاتون کو تنگ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائیNode ID: 536331
محکمہ ٹریفک نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی مخصوص ٹریفک خلاف ورزی پر کیے جانے والے جرمانے کے حوالے سے اعتراض ریکارڈ کراسکتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا تھا اگر کسی کو جرمانے پر اعتراض ہو تو وہ آن لائن شکایت درج کراسکتا ہے۔ اس کے لیے اسے خدماتی پھر خدمات المرور اور اس کے بعد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اعتراض والے خانے کو پش کیا جاتا ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق آن لائن اعتراض ٹریفک خلاف ورزی کے اندراج کے 30 روز کے اندر اندر کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دوران ڈرائیونگ سگنل پر کی جانے والی چار غلطیاںNode ID: 505021
مقامی شہریوں نے دریافت کیا تھا کہ ’اگر ٹریفک اتھارٹی نے اعتراض تسلیم کرلیا اور جرمانے کو غیر قانونی قرار دے دیا تو ایسی صورت میں ادا شدہ جرمانے کی رقم واپس ملے گی یا نہیں اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے اس کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ’ٹریفک خلاف ورزی پر اعتراض ٹریفک اتھارٹی کی جانب سے درست مانے جانے کی صورت میں جرمانہ منسوخ ہوجاتا ہے اور حاصل شدہ جرمانے کی رقم اسی اکاؤنٹ میں واپس کردی جاتی ہے جس اکاؤنٹ میں وہ رقم ادا کی گئی ہوتی ہے‘۔