Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کے نئے دفتر کا افتتاح

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے نئے دفتر کا افتتاح کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے منگل کو اسلام آباد میں سعودی آرمی اتاشی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل فیاض الرویلی نے اس موقع پر کہا کہ ’اسلام آباد میں سعودی آرمی اتاشی کی نئی عمارت کا افتتاح اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ ہماری قیادت پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات کو مستحکم بنانے کی پالیسی پر گامزن  ہے‘۔

آرمی چیف کے ہمراہ وفد اور عسکری اتاشی کے اہلکار بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

انہو ں نے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں خصوصا دفاعی امور اور عسکری تعاون کے سلسلے میں تعاون نقطہ عروج کی طرف جارہا ہے‘۔
جنرل فیاض الرویلی نے مزید کہا کہ’ یہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مفید تعاون اور باہمی تعلقات کو بنانے سنوارنے میں پل کا کام دے گا‘۔ 
اس موقع پر پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف المالکی، سفارتخانے کے آرمی اتاشی میجر جنرل عوض الزھرانی اور آرمی چیف کے ہمراہ وفد اور عسکری اتاشی کے اہلکار بھی موجود تھے۔

شیئر: