پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے دوبارہ اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے اور خصوصی طیارہ افغانستان سے پاکستانی شہریوں کو لے کر واپس پہنچ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
جمعرات کو قومی ایئرلائن کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پی آئی اے نے کابل سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے اور اس کا ایک خصوصی طیارہ آج صبح پاکستانیوں، دیگر ممالک کے شہریوں بشمول غیرملکی مشنز، خبررساں ادارے اور بین الاقوامی اداروں سے منسلک لوگوں کو واپس لے کر آ رہا ہے۔‘
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی ٹیم گراؤنڈ پر موجود تھی اور ان لوگوں کی معاونت بھی کررہی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پیر کے روز سیکیورٹی کی غیرواضح صورتحال کے پیش نظر کابل کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بند کردیا تھا۔
#PIA resumed its Flt Ops to #Kabul with a special humanitarian flt coming back this morning, evacuating Pakistanis & other Nationals working for foreign missions, international news & relief agencies & reps of global institutions. PIA team was on ground assisting with the efforts pic.twitter.com/feMctKZPV6
— PIA (@Official_PIA) August 19, 2021