Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہاونگر میں دس محرم کے جلوس میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

پاکستان کے اکثر علاقوں میں یوم عاشور پر سکیورٹی کی وجہ سے موبائل سروس معطل ہے: فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاونگر میں پولیس حکام کے مطابق 10محرم کے جلوس میں دھاکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد اسد اور شیعہ رہنما خاور شفقت نے دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکے میں  کم از کم تین افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد شہر میں صورتحال کشیدہ ہے۔ 
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ایمبولینس اور پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔  ان ویڈیوز میں متعدد زخمی افراد سڑک کنارے طبی امداد کے منتظر دکھائی دیتے ہیں۔
شیعہ رہنما  خاور شفقت نےخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جلوس گنجان محلے مہاجر کالونی سے گزر رہا تھا۔ 
پاکستان کے اکثر علاقوں میں یوم عاشور پر سکیورٹی کی وجہ سے موبائل سروس معطل ہے۔ 

 

شیئر: