Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اطالوی کار کمپنی کے مالکان میں شامل

فنڈ نے 2018 میں ٹسلا کے بھی کچھ حصص خریدے تھے- (فوٹو عاجل)
سعودی ریاستی فنڈ  نے اٹلی کی کارساز کمپنی  Horacio Pagani  کے حصص خرید لیے- فنڈ نے  طویل المیعاد حکمت عملی کے تحت یہ  اقدام کیا ہے-
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق باجانی فیملی کا کمپنی پر ہولڈ برقرار رہے گا جبکہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اس کے حصص ہولڈرز میں شامل مانا جائے گا-
باجانی کمپنی کا ہیڈکوارٹر اٹلی کے شمال میں موڈینا میں واقع ہے- یہ کمپنی اٹلی کے سرمایہ کار اوراتشیو باجانی نے 1992 میں قائم کی تھی- کمپنی کے  ایگزیکٹیوچیئرمین نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو ہائپر کار کے سیکٹر میں منفرد تجارتی مارکہ رکھنے والی کمپنی کا مثالی ساتھی قرار دیا ہے-
اخباری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اطالوی کمپنی میں اپنے مشیر مقرر کیے ہیں-
پبلک فنڈ الیکٹرانک کار کے شعبے میں کئی برس سے زبردست دلچسپی دکھا رہا ہے- فنڈ نے 2018 میں امریکی کمپنی ٹسلا کے بھی کچھ حصص خریدے تھے- اس کے بعد لوسیڈ  کمپنی میں بھی سرمایہ لگایا ہے- اب اطالوی کار ساز کمپنی کے کچھ حصص سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے حاصل کیے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: