Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توقع ہے بیرون ملک سے عمرہ زائرین بڑی تعداد میں آئیں گے‘

’اس وقت محدود ممالک سے عمرہ زائرین کو اجازت ہے تاہم آنے مزید ممالک کا اضافہ ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حج و عمرہ قومی کمیٹی کے رکن ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عمرہ زائین آئیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’طویل وقفے کے بعد امید کی جاتی ہے کہ دنیا کے تمام ممالک سے عمرہ زائین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ موسم کا آغاز ہوچکا ہے  جس کے تحت عمرہ زائین آنا بھی شروع ہوگئے ہیں مگر ہمیں توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں تعداد میں مزید اضافہ ہوگا‘۔
’سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن تیاریاں کر رکھی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ضوابط کے مطابق عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینی ہوں گے‘۔
’اس وقت صرف ان محدود ممالک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت ہے تاہم آنے والے وقت میں مزید ممالک کا اضافہ ہوگا‘۔

شیئر: