Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے مزید 17 دروازے مختص

’حرم کے جس دروازے پر سبز بتی جل رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہاں زائرین کے لیے گنجائش ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین حرم کی سہولت کے لیے مزید 17 دروازے کھول مختص کردیئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے مزید دروازے کھولے جارہے ہیں‘۔
’زائرین حرم کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مذکورہ دروازوں پر ایک سو نگران تعینات ہوں گے‘۔
انتظامیہ کے تحت حرم کے دروازوں کی نگران کمیٹی کے سربراہ فہد المالکی نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف میں نماز پڑھنے والوں کے لیے الگ دروازے مقرر کئے گئے ہیں‘۔
’ان میں جسر اجیاد، الشبیکہ ، باب 84، باب 74، باب 121 اور باب 114 کے علاوہ باب 91 کی برقی سیڑھیاں شامل ہیں‘۔
’عمرہ زائرین کے لیے باب ملک فہد، باب اجیاد، باب الصفا، باب النبی، باب السلام، باب المروہ اور الارقم کی سیڑھیاں مختص کی گئی ہیں‘۔
’ حرم کے جس دروازے پر سبز بتی جل رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہاں زائرین کے لیے گنجائش موجود ہے‘۔
’جبکہ دروازے پر سرخ بتی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ حرم کے اس حصے میں مزید افراد کی گنجائش نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نمازوں کے فورا بعد لوگوں کے نکلنے کا وقت ہوتا ہے، اس وقت حرم میں داخل ہونے کی کوشش نہ کی جائے‘۔

شیئر: