مسجد الحرام میں سماعت سے محروم افراد کے لیے خطبہ جمعہ کا انتظام
جمعرات 12 اگست 2021 21:22
شاہ فہد توسیعی حصے میں ایک جگہ مختص ہے- (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں سماعت سے محروم افراد کے لیے خطبہ جمعہ کا خصوصی انتظام کردیا-
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے سماعت سے محروم افراد کے لیے شاہ فہد والے توسیعی والے حصے میں ایک جگہ خاص کردی ہے جہاں وہ جمعے کے خطبے سے استفادہ کرسکیں گے-
انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ سماعت سے محروم افراد کے لیے مسجد الحرام کی پہلی منزل پر پل نمبر 64 کے سامنے ’مصلی‘ بنایا گیا ہے جہاں اشاروں کی زبان میں جمعے کا خطبہ سماعت سے محروم افراد کو پیش کیا جاتا ہے-
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اجیاد پل کے سامنے پہلی منزل کا ’مصلی‘ تمام زمروں کے لیے ہے- انتظامیہ نے یہ خاص انتظام زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی جامع پالیسی کے تحت کیا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں