Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے تعلیمی اسناد میں ترمیم کرنے کی سہولت

ابشر نے ڈگری میں ترمیم کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے( فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں محکمہ احوال مدنیہ نے تعلیمی اسناد میں آن لائن ترمیم کی سہولت فراہم کی ہے۔ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ڈگری میں ترمیم کرائی جاسکتی ہے۔
سیدتی کے مطابق ابشر نے ڈگری میں ترمیم کی درخواست آن لائن قبول کرنے اور اس کی کارروائی انجام دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔
ابشر نے اس کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے جو لوگ ترمیم کرانا چاہتے ہوں وہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستوں اور پیغامات سروس پر جائیں پھر مطلوبہ سند کی کاپی منسلک کریں، اس طرح کارروائی مکمل ہوجائے گی۔

شیئر: