Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین غیر منقولہ جائیداد کی خرید ابشر سے کرا سکتے ہیں

’ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ایک عدد غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت رکھنے کا اختیار ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مقیم غیرملکی ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ابشر اکاؤنٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ملک میں مقیم غیرملکیوں کو ایک عدد غیرمنقولہ جائیداد کی ملکیت رکھنے کا اختیار ہے۔‘
’ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے وہ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے کی درخواست جمع کرائیں گے جس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظوری دی جائے گی۔‘
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس کے لیے غیر ملکی کا نافذ العمل اقامہ ضروری ہے، اقامہ کی مدت ختم ہو تو درخواست قبول نہیں ہوگی۔‘
’ابشر اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوں، مائی سروس پر جائیں، سروس کو کلک کریں، پھر جنرل سروس پر جا کر غیرمنقولہ جائیداد کی درخواست پر کریں۔‘
’درخواست کے ساتھ خریدی جانے والی جائیداد کی مکمل تفصیل، اس کی ملکیتی دستاویزات اور تصویر منسلک کرنا ضروری ہے۔‘
 

شیئر: