Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں صدر پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

صدر قیس سعید نے جمعے کو ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ خود پر کسی حملے سے خوفزدہ نہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
تیونس کی سکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر صدر قیس سعید کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
عرب نیوز نے تیونس کے اخبار الشوروق کے حوالے سے بتایا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔
صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کا تعلق ’لون وولوز‘ نامی تحریک سے بتایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار شخص نے ساحلی شہر میں صدر قیس سعید کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
صدر نے اگلے چند دنوں میں اس شہر کا دورہ کرنا ہے۔
صدر قیس سعید نے جمعے کو ایک تقریر میں کہا تھا کہ وہ خود پر کسی حملے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شیئر: