Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے تیونس کے سفیر کی ملاقات 

باہمی دلچسپی کےعلاقائی و عالمی حالات بھی زیر بحث آئے(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے پیرکو مملکت میں متعین تیونس کے سفیر ھشام الفوراتی نے ملاقات کی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور تیونس برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و عالمی حالات بھی زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد بن عبدالعزیز قطان بھی موجود تھے۔

شیئر: