متحدہ عرب امارات میں تمام وزارتوں اور اداروں کو تحریری ہدایت جاری کر کے پابندی لگائی ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں محکمہ افرادی قوت نے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ترمیم کی گئی ہے، اس پر عمل درآمد 29 اگست سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 66 نئے کیسزNode ID: 593271
نئی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہر 48 گھنٹے میں پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا گیا ہے جبکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے ملازمین اس سے مستثنی ہوں گے۔
نئی پابندی سے ان تمام ملازمین کو بھی استثنی حاصل ہوگا جو امارات کے کسی سرکاری صحت ادارے سے منظور شدہ ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ یا رپورٹ پیش کردیں جس میں واضح کیا گیا ہو کہ متعلقہ شخص کی صحت حالت ویکسین لینے کی اجازت نہیں دیتی۔
بیان میں کہا گیا ہے وفاقی حکومت کے اداروں کی طرف سے کنٹریکٹ پر رکھی جانے والے آؤٹ سورس کمپنیاں یا پبلک سروس کمپنیاں، اپنے ایسے ملازمین کا ہر 48 گھنٹے بعد لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گی جو کہ حکومتی دفاتر میں فل ٹائم بنیاد پر کام کررہے ہیں، اس ٹیسٹ کی قیمت متعلقہ کمپنی کو ادا کرنا ہوگی۔
نجی اداروں اور کمپنیوں کے وہ ملازم بھی پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہوں گے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے۔