ریاض ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ رپورٹ 90 منٹ میں
ٹرمینل فائیو کی پارکنگ میں بھی کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعود ی عرب کے دارلحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر 90 منٹ کے اندر رپورٹ جاری کر رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ انٹرنیشنل ٹرمینل ٹو میں قائم کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ٹرمینل فائیو کی پارکنگ کے ٹیسٹ سینٹر میں بھی کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
کنگ خالد ایئرپورٹ کے حکام نے بیان میں کہا کہ سینٹر ساڑھے تین سو ریال فیس میں نوے منٹ میں کورونا ٹیسٹ رپورٹ جاری کررہا ہے۔
عام کورونا ٹیسٹ فیس ڈھائی سو ریال ہے جس کی رپورٹ تین گھنٹے میں جاری ہوتی ہے۔