سعودی وزارت افرادی قوت کے ماتحت مصالحتی ادارے نے مقیم غیر ملکیوں کے تیس لاکھ ریال واپس دلائے ہیں۔
غیر ملکی تارکین کو مصالحتی عمل کے ذریعے حقوق دلائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
دو لاکھ 57 ہزار غیر ملکی کارکنان لیبر مارکیٹ سے نکل گئےNode ID: 535506
-
تجارتی ادرہ فروخت ہونے پر غیر ملکی کارکنان کا ٹرانسفر کیسے ہوگا؟Node ID: 570441
سبق ویب کے مطابق آجروں نے کسی وجہ کے بغیر معاہدہ ختم کردیا تھا جب کہ ملازمت کے اختتام پر دیے جانے والے مالیاتی حقوق، الاونس اور واجب الادا تنخواہیں نہیں دی گئی تھیں۔
وزارت افرادی قوت کے ماتحت ادارے مصالحت نے ذریعے کارکنوں کو تمام مالیاتی حقوق دلادیے۔
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت آجر اور اجیر کے اختلافات نمٹانے کے لیے سب سے پہلے مصالحتی طریقہ کار اختیار کرتی ہے۔
اس حوالے سے فریقین کا موقف سنا جاتا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ ثالٹی کے ذریعے ایسا حل نکالا جائے جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔
اگر فریقین اپنے موقف سے دستبردار ہونے پر راضی نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں مصالحت کے لیے مقرر21 روز پورے ہونے پر مقدمہ لیبر کورٹ کے حوالے کردیا جا تا ہے۔